اترا کھنڈ میں لاپتہ کشمیری انجینئرکی لاش تباہ شدہ پاور پروجیکٹ سے بر آمد

سرینگر// اترا کھنڈ کے تباہ کن واقعہ میں لاپتہ کشمیری انجینئر کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔ہمالیہ کے پہاڑوں پر گلیشئر پٹھنے کے نتیجے میں سیلاب سے ہوئی بڑے پیمانے پر تباہ کاری کے دوران بشارت احمد زرگر ساکن صورہ سرینگر نامی انجینئر لاپتہ ہوا تھا۔جس وقت سیلاب کا ریلا آیا تھا بشارت اترا کھنڈ میں ریشی گنگا پاور پروجیکٹ میں کام کررہا تھا۔متعلقہ پروجیکٹ کے افسران نے کہا ہے کہ بشارت کی لاش پروجیکٹ کے اسی مقام سے بر آمد کی گئی جہاں وہ کام کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی استدعا پر لاش کو سرینگر بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔