اتراکھنڈ میں زندگی کی تلاش جاری | ڈرون اور ہیلی کاپٹر سے جیوگرافیکل سکریننگ

دہرادون// اتراکھنڈ میں گلیشیر ٹوٹنے سے پیش آئے سانحہ میںابھی تک صرف 32 لاشیں ہی برآمد ہوئی ہیں،جبکہ تقریباً 174 لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ تپوون پاور پروجیکٹ کی ٹنل میں راستہ بنایا جارہا ہے جہاں 25 سے لے کر 35 افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیمیں جیسے جیسے کیچڑ اور ملبے کو ہٹاکر ٹنل میں آگے بڑھ رہی ہیں، مزید کیچڑ اور پانی اْن کی طرف آرہا ہے، جِس سے اِس پورے عمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔ریسکیو ٹیم کو یہاں 180 میٹر تک مٹی کو ہٹانا ہے، جبکہ ابھی تک 120 میٹر تک کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔ مزید 60 میٹر مٹی ہٹایے جانے کے بعد ہی مزدوروں کے ملنے کی امید ہے۔