دہرادون// اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سردار گرمیت سنگھ نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بدھ کے روز یہاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ آٹھ وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔پروگرام میں گورنر نے مسٹر ستپال مہاراج، مسٹر پریم چند اگروال، مسٹر گنیش جوشی، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، مسٹرسبودھ اونیال، محترمہ ریکھا آریہ، مسٹرچندن رام داس اور مسٹر سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹرپریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، اتر پردیش کے نگراں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، گوا کے نگراں وزیر اعلی پرمود ساونت اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
اتراکھنڈ :مودی کی موجودگی میں دھامی کی حلف برداری
