سرینگر//نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ اتحاد و یگانگت، ہمارے ملک کی قوت ہے۔ موصوف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قومی فاو¿نڈیشن کے ایک وفد کے اراکین سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیالات کررہے تھے۔ اس فاو¿نڈیشن کے اراکین نے آج ”فرقہ وارانہ ہم آہنگی مہم ہفتے“ کے موقع پر انہیں ایک فلیگ اسٹیکر بھی پیش کیا۔نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمیں اپنی مادر وطن کے مالامال ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اپنانا بھی ہوگا، کیونکہ یہ ہمیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت دنیا کے دیگر بہت سے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ قدیم ہے۔ بلاتفریق ذات، عقیدہ، نسل یا مذہب ہم ایک ہیں۔نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت کو ایک زمانے میں ’وشوگورو‘ کہا جاتا تھا اور متعدد ممالک کے طلباءیہاں آیا کرتے تھے اور ہماری یونیورسٹیوں مثلاً تکشیلا، نالندہ اور دیگر مراکز علوم میں تعلیمی استفادہ کیا کرتے تھے۔ مغل حملے کے بعد صورتحال بدل گئی۔بعد ازاں برطانوی نوآبادیاتی نظام نافذ ہوا۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر عالمی علمی مرکز بن کر ا±بھرے۔نائب صدر جمہوریہ ہند نے طلباءکو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔