عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تقسیم کے دوران متاثر ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن کے موقع پر ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی نے تقسیم کے اُن شدید اثرات اور مصائب کو یاد کیا ہے جو متعدد لوگوں کو پہنچے۔ انسانی لچک کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھنوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’#PartitionHorrorsRemembranceDayپر ، ہم ان لاتعداد لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے اورانہوں نے بہت زیادہ مصائب برداشت کئے۔ یہ ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے، جو انسانی لچک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔