اتحاد امت کیلئے ہم آہنگی لازمی

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بڈگام میں علماء کا ایک اجلاس آغا سید حسن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وادی کے مختلف علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا گیاکہ اتحاد امت کے لئے علماء کے درمیان ہم آہنگی اور نزدیکی رابطہ کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں چھ افراد پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو علماء ،دانشوروں اور مفکرین کے ساتھ رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا اور ایک آزاد و خودمختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔