اب کانگریس ہی سرکار بنا ئیگی : میر

بجبہاڑہ//کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ،غلام احمد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکز اور ریاست جموں کشمیر میں آئندہ حکومتیں کانگریس کی ہی ہونگی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا منڈیٹ دیکر درمیانہ داروں یعنی دیگر سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی دوڑ سے نکال باہر کریں ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں ایک روزہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ،غلام احمد میر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی جموں کشمیر میں اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی جبکہ مرکز بھی کانگریس کی ہی حکومت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں لوگوں کو کانگریس کو ہی کامیاب بنانا چاہئے جبکہ لوگوں کو مرکز اور ریاستکے درمیان رابطے میں درمیانہ داروں کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو آئندہ انتخابات میں کامیاب بنانے سے ہی ریاست میں حقیقی امن اور تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ لوگ اب یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ کانگریس پارٹی ہی جموں کشمیر میں مستحکم سرکار دے سکتی ہے