نئی دہلی//یو این آئی// عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پنجاب میں تاریخی جیت پر سردار بھگوان مان کو پنجاب کا وزیراعلی بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دہلی میں انقلاب ہوا، کل پنجاب میں انقلا ب ہوا، اب پورے ملک میں انقلاب آ ئے گا۔مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر حامیوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دہلی میں انقلاب ہوا، آب پنجاب میں انقلاب ہوا، اب پورے ملک میں انقلاب ہوگا۔گزشتہ 25سال سے انگریزوں والا سسٹم چل رہا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ سات سال میں یہ نظام بدلا ہے ۔ اب غریبوں کے بچوں کو اچھی تعلیم ملنے لگی ہے اور بابا صاحب اور بھگت سنگھ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج نتائج کے ذریعہ عوام نے بتا دیا کہ کیجریوال دہشت گرد نہیں ہیں، دہشت گرد تو تم لوگ ہو جو مل کر کر پورے ملک کو لوٹ رہے ہو۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے کہاکہ آج ہم لوگوں کا عزم کرنا ہے کہ ہم نیا ہندستان بنائیں گے ، جہاں ایک انسان دوسرے انسان سے محبت کرے گا۔ ہم ایک ایسا ہندستان بنائیں گے جہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا اور تمام محفو ظ ہوں گے ۔ آنے والا وقت ہندستان کا ہے اور ہندستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔
اب ملک میں انقلاب آئے گا:کیجریوال
