سرینگر//ریاستی پولیس کو اب مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے غیر مہلک ’مرچی گولے‘ دئے جائیں گے تاکہ پر تشدد مظاہروں کو قابو کرنے کے دوران انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔پیلٹ اور گولیوں سے اب تک کئی جانیں تلف ہوئی ہیں اورشدید تنقید کے بعد اب مرکزی حکومت نے اس طرح کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے مرچی اور دیگر غیر مہلک کیمائی مادوں سے تیار گولے ریاستی پولیس کو سپلائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے حکم پر ریاستی محکمہ داخلہ نے اس نئے غیر مہلک ہتھیار کو تیار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس قسم کی مخصوص پرچی گولوں کو مخصوص طرز کی تربیت یافتہ فورسز کے ہاتھوں میں دیا جائے گا ۔اس کیلئے ایک خاص قسم کی گیس ماسک بھی متعلقہ اہلکاروں کو دی جائے گی۔
اب مرچی گولے اور ماسک!
