ابو ظہبی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

ابو ظہبی/متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 2 ٹریلین مکعب فٹ سے زائد قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی ادنوک نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے سمندر میں 2 ٹریلین مکعب فٹ سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ابو ظہبی نے 2019 کے دوران پیٹرول اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے جو نئے لائسنس جاری کیے تھے یہ اس کے مسابقتی عمل کا پہلا حصہ ہے۔اماراتی وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہا کہ یہ کامیابی قیادت کی فراست اور دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔