نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے مسافروں کی سہولت کیلئے اور داخلی دروازے پر تاخیر سے بچنے کے لیے ڈراپ اینڈ گو کی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافر اپنی گاڑیاں ایئرپورٹ پر چھوڑ سکتے ہیں،ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر جائیں گے اور پھر وہ اپنا سامان براہ راست ایکسرے پر ڈالیں گے اور اسکریننگ کے بعد ڈراپ گیٹ پر تعینات ای کارٹس میں سوار ہو سکتے ہیں، یہ آرام دہ، ماحول دوست، بیٹری سے چلنے والی ای کارٹس مسافروں کو ان کے سامان کے ساتھ ٹرمینل بلڈنگ تک لے جائیں گی۔
یہ سہولت مفت ہے اور مسافروں سے اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل کی عمارت میں مسافر چیک ان کے عمل کے لیے چیک ان کانٹرز پر جا سکتے ہیں۔اس سہولت کے متعارف ہونے سے 40% سے 50% مسافر اس سروس کو استعمال کریں گے اور ڈراپ گیٹ پر تاخیر اس حد تک کم ہو جائے گی۔ اس سہولت کو آنے والے مسافر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سری نگر آنے والے مسافر ان ای کارٹس میں آمد کے اخراج سے لے کر ڈراپ ڈیٹ تک سوار ہو سکتے ہیں۔ ڈراپ گیٹ پر وہ اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر گھر جا سکتے ہیں۔ یہ سہولت تجرباتی بنیادوں پر 4 جدید ترین ماحول دوست ای کارٹس کے ساتھ متعارف کرائی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہاگر ہمیں اچھا رسپانس ملتا ہے، تو ہم گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کریں گے۔ ہم اپنے مسافروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس سہولت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اسے ایک شاندار کامیابی بنائیں۔