ائر پورٹ پرفوجی گرفتار

بڈگام//سرینگر کے بین الاقوامی طیران گاہ پر سامان کی تلاشی کے دوران فوجی اہلکار کے بیگ سے گولی برآمد ہوئی جس کے فوراً بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگر بین الاقوامی طیران گاہ کے مرکزی دروازے پر لگے اسکریننگ کے دوران ایک فوجی شام لال ولد چنی لال ساکن اکھنور جموں کے سامان سے انساس رائفل کی ایک زندہ گولی برآمد ہوئی۔سیکورٹی فورسز نے اسے فوری طور پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے کر ہمہامہ تھانہ منتقل کیا ۔مذکورہ سپاہی 79 بریگیڈ بارہمولہ سے منسلک ہے ۔