ائر ٹیل 4 جی کے شوقین صارفین کےلئے خصوصی اقدام

 سرینگر//بھارت کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائر ٹیل نے جموں کشمیر، پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 2G اور 3G صارفین کےلئے ایک خصوصی اقدام ”جسٹ اَپ گریڈ مائی موبائیل فون“کے تحت4Gسم پر منتقل ہونے والے پری پیڈ و پوسٹ پیڈ صارفین 30GB کا ڈیٹا مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق فور جی سم کا انتخاب کرنے والے پری پیڈ صارفین روزانہ ایک جی بی جبکہ پوسٹ پیڈصارفین 30جی بی ماہانہ کا مفت ڈیٹا استعمال کرسکتے ہیں، جن کا بچا ہوا ڈیٹا اگلے ماہ کے کھاتے میں جمع ہوجائے گا۔یہ ڈیٹا صارفین کو اپنے رچارج یا پلان کے تحت دستیاب ڈیٹا سے اضافی ہوگا۔اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ائر ٹیل کے ہَب سی ای او اَپر نارتھ منو سود نے بتایا”اب جبکہ فور جی کا استعمال ایک معمول بن چکا ہے،فور جی کا انتخاب تھری جی یا فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین کےلئے ایک بہت بڑا فیصلہ اور انوسٹمنٹ ہے،ہم اس نئے اقدام کے تحت صارفین کو بھارت کے تیز ترین فور جی نیٹ ورک پر نیا تجربہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں“۔بیان کے مطابق صارفین مائی ائر ٹیل ایپ یا 51111پر کال کرکے اپنے فوائد حاصل کرسکتے ہیںجس کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر 30GBکا اضا فی ڈیٹا صارف کے کھاتے میں جمع کیا جائے گا۔