ئبر سپیس اور سماجی میڈیا ‘کا محفوظ استعمال | 10انتظامی افسران ویب نار کیلئے نامزد

سرینگر//حکومت نے10 کشمیر انتظامی افسران کو’’ سائبر سپیس اور سماجی میڈیا ‘کے محفوظ استعمال کی جانکاری کیلئے وئب نار میں شرکت کرنے کیلئے نامزد کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ادارے’سنٹرل ڈٹیکٹیو ٹرئنگ انسٹی چیوٹ‘‘ کی جانب سے25فروری 2022کو صبح10بجکر30منٹ سے دن کے ایک بجکر10منٹ تک جاری رہنے والے اس وئب نار میں دفتری کام میں آن لائن ویلٹ و ڈیجٹل  ڈاٹا کی جانکاری فراہم کی جائے گی۔جن افسران کو ویبینار میں شرکت کا حکم دیا گیا ہے ان میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف،یڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، جموں رمیش چندرایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، سری نگر گلزار احمد ڈار،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بانڈی پورہ علی افسر خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، کولگام ریاض احمد صوفی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، اننت ناگ؛بشیر احمد وانی، یڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، رامبن راجندر کمار شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، کٹھوعہ پونیت شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، راجوری پون کمار، اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، پونچھ عبدالستار شامل ہیں۔