آیوشمان بھارت صحت کارڈ ۔22ہزار سرکاری و نجی ہسپتال فہرست میں شامل: حکومت

نیوز ڈیسک

نئی دہلی//مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو کہا کہ پچھلے ایک سال میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 1500 سے زیادہ نجی اسپتالوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ منڈاویہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسکیم کے تحت مریضوں کے جیب سے اخراجات میں کمی آئی ہے۔2018 میں شروع کی گئی اسکیم کے تحت، حکومت 10 کروڑ خاندانوں یا ہندوستان کے 50 کروڑ لوگوں کو صحت کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔وزیر نے کہا کہ آج 4.5 کروڑ ضرورت مندوں کو اسکیم کے تحت فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سات سے آٹھ لاکھ مستفید ہونے والے کارڈ روزانہ چھاپے جاتے ہیں اور وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ اگلے چار سے چھ ماہ میں 50 کروڑ کارڈ دستیاب کرائے جائیں۔”غریب اور ضرورت مند لوگ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آتے ہیں اور وہ 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ سیکورٹی کور حاصل کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی اسپتال اسکیم کے تحت پینل میں شامل ہوسکتا ہے ، پچھلے ایک سال میں، 1,500 سے زیادہ نجی اسپتالوں کو اس اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے،‘‘ ۔وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک 22,000 سرکاری اور نجی اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے۔