آہمہ بانہال میں آگ کی ورادت میں ایک مکان خاکستر

بانہال //سب ڈویژن بانہال کی تحصیل کھڑی کے آہمہ پنچایت ترگام علاقے میں اتوار کیوپہر بعد نمودار ہوئی آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل گیا ہے ۔ یہ رہائشی مکان محمد ابراھم سہمت کا بتایا جاتا ہے ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد ابرہیم سہمت کے گھر میں لگی آگ کی اطلاع ملتے ہی آہمہ ترگام کے مقامی لوگوں کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پایا گیا اور باقی بستی کو بچایا لیا گیا ۔آگ کی خبر ملتے ہی بانہال سے فائر سروس گاڑی اور بانہال والنٹیرز کے رضاکار آہمہ کی طرف روانہ ہوئے لیکن جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔ اہمہ تک سڑک رابطہ موجود ہے اور فائر سروس اور نزدیکی آرمی کیمپ سے فوجی اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے لیکن تب تک آگ پر بھی قابو پایا گیا۔ فائر سروس محکمہ نے بعد پانی بھی چھڑکا تاکہ ملبے کے اندرموجود آگ کو مکمل طور سے قابو کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ 29جون کو پنچایت ترگام کے ہی ہجواہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں بارہ رہائشی مکان لاکھوں روپئے کے مال و اسباب سمیت خاکستر ہوئے تھے اور اس واردات میں 32 کنبے بے گھر ہوگئے تھے۔