عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//حکومت نے ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز آلوک کمارکو 21 اگست 2024 کو مہاراشٹر فائر سروسز، کالینا، ممبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کی آگ سے متعلق ورکشاپ میں شرکت کیلئے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایک حکم کے مطابق، کمار 22 اگست 2024 کو ایک اندرونِ ملک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے متعلق علم اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانا ہے۔