آورہ ترہگام میں شہری کو زخمی کرنے والا تیندوا ڈھیر

 کپوارہ//میر مقام آورہ ترہگام میں جمعہ کی علی الصبح ایک شہری کو زخمی کرنے والے تیندوے کو لوگوں نے ہلاک کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے میر مقام آورہ کے مکین جب غلام احمد شیخ نماز فجر ادا کرنے کیلئے گھر سے نکلا تو راستہ میں موجود ایک تیندوے نے اس پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کیا۔غلام احمد شیخ کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے واقعہ پر پہنچنے اور مذکورہ شہری کو تیندوے کے چنگل سے چھڑالیا ۔ لوگوں نے تیندوے پر کلہاڑی سے وار کرکے موقعہ پر ہی ہلاک کیا ۔لوگو ں نے خون میں لت پت غلام احمد شیخ کو کپوارہ اسپتال پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اسے سرینگر منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے تیندوے نے علاقہ میں گزشتہ ایک مہینہ کے دوران خوف و دہشت مچارکھی تھی۔ پولیس نے تیندوے کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کر دی ہے ۔