غلام نبی رینہ
کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے سرفراوگنڈ کنگن میں آوارہ کتوں نے ایک درجن بھیڑوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا جبکہ ایک درجن کو شدید زخمی کردیا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے سرفراو گنڈ کنگن میں مبارک احمد رینہ ولد سنا اللہ رینہ ساکن سرفراو¿ گنڈ کے گاوخانے میں آوارہ کتے رات کے دوران داخل ہو گئے اور ایک درجن بھیڑوں کو چیر پھاڑ کر موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ ایک درجن بھیڑوں کو شدید زخمی کردیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے روز بھی ہاکنار گنڈ میں آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچی پر گھر کے صحن میں حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا تھا جو ابھی سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔