آوارہ مویشیوں سے تاجر طبقہ پریشان

جاوید اقبال

مینڈھر //مینڈھرقصبہ میں آوارہ مویشیوں کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجر طبقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن مذکورہ مویشیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ ابھی تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔تاجروں نے بتایا کہ انہوں نے مویشیوں کے سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی ان کو کنٹرول نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہاں مذکورہ مویشی ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل ڈال رہے ہیں وہائیں گلیوں میں ان کی موجودگی عام عاہگیروں کیلئے بھی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مویشیوں کے مالکان بھی ان کو کنٹرول نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مویشیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ان کو کنٹرول کیاجاسکے جبکہ لاوارث مویشیوں کو انتظامیہ اپنی تحویل میں لے کر عام لوگوں کی پریشانی کم کرئے ۔