آن لائن ’فحش‘مواد کی تشہیر سرینگر اور پانپور کے4نوجوان گرفتار

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // سائبر پولیس کشمیرنے ایسے 4نوجوانوں کی گرفتاری عمل میںلانے کا دعویٰ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر فحش مواد اپ لوڈ اور ہراساں کرنے کے معاملات میں ملوث تھے ۔ سائبر پولیس کشمیر نے ایکس پر لکھا ’’سوشل میڈیا پر فحش مواد کی گردش اور ہراساں کرنے کے دو الگ الگ معاملات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ‘‘۔پولیس نے کہا کہ سرینگر کے گلاب باغ کے شیخ مقدّس رفیق کو ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ دوسرے معاملے میں جنید حسین ساکن سونوار،افلح میر ساکن باغ مہتاب اور پانپور کے نوید میر کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوںنے مزید لکھا کہ ’’ہم تمام افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور سائبر جرائم کا سختی سے مقابلہ جاری رکھیں گے۔