آنگن واڑی ورکروں کے مسائل حل کئے جائیں:تعظیم ڈار

راجوری //پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار نے آنگن واڑی ورکروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی حکومت کئی ہفتوںسے سراپا احتجاج ان ورکروں کے جائز مطالبات پورے کرنے چاہئیں ۔ڈار نے چلڈرن پارک میں جاری احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت ان مسائل کے حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل پیش کرے اور ان ورکروںکی مانگیں جلد سے جلد پوری کی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ خواتین ملازمین روزانہ دھرنے پر بیٹھی رہتی ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اس پر حکومت کو کچھ نہ کچھ سوچناچاہئے ۔