آصفہ قتل کیس پر جگل کشور کے بیان کی مذمت

راجوری //امیر محمد شمسی نے کٹھوعہ کی آصفہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سرکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کوایسے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے جو قاتلوں کے حق میں ترنگاریلیاں نکال کر نام نہاد جمہوری نظام کو مزید پلید کرنے میں مصروف ہیں ۔ا نہوں نے کرائم برانچ ،ویجی لینس سمیت دیگر چھان بین کرنے والی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے پیمانے کو آنچ نہ آنے دیں۔انہوںنے گوجر برادری کے سیاسی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصفہ ایک معصوم بچی تھی جس کا زیادتی کے بعد قتل کیا گےا لیکن آج تک گوجر طبقہ کے سیاسی لیڈران نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنا منہ تک نہیں کھولا ہے جن کی خاموشی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ممبرپارلیمان سمیت دیگر بھاجپا لیڈر قاتلوں کو بچانے کے لئے اس تمام معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جو نہاےت ہی افسوسناک ہے ۔