آسٹریلیا کے نوجوان آل رائونڈر کیمرون گرین آئی پی ایل میں بولنگ سے متعلق قیاس آرائیوں کو لگام لگادیدی

برسبین//یو این آئی// آسٹریلیا کے نوجوان آل راؤنڈر کیمرون گرین نے جمعرات کو آئی پی ایل میں اپنی گیند بازی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے “100 فیصد” دستیاب ہوں گے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران گرین کی انگلی میں فریکچر ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے ابتدائی حصے میں بولنگ نہیں کر پائیں گے ، حالانکہ گرین نے اس طرح کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔گرین نے ‘سین’ اسپورٹس سے بات چیت میں کہاکہ “یہ (اطلاعات) غلط ہے ۔ میں یہ بات کافی عرصے سے سن رہا ہوں، اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ چیزیں کہاں سے پیدا ہو رہی ہیں۔ میں آئی پی ایل کی ابتدا سے گیند [؟][؟]اور بلے سے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔” ڈاکٹروں نے گرین کو انگلی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے ۔ 9 فروری کو ہندوستانی سرزمین پر بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ شروع ہونے تک گرین کے فٹ ہونے کی امید ہے ۔ گرین نے کہا کہ ان کی نظریں ہندوستان میں پہلے ٹیسٹ پر ہیں۔گرین نے کہاکہ “ظاہر ہے کہ میری پہلی ترجیح ٹیسٹ سیریز ہے جو پہلے (آئی پی ایل سے ) ہے ۔گرین کو آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز نے 17.5 کروڑ میں خریدا اور وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ گرین نے کہا کہ نیلامی کی رقم انہیں اپنا قدرتی کھیل کھیلنے سے نہیں روکے گی۔