عشرت حسین بٹ
منڈی//پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے علاقہ چکھڑی بن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کوایک دو منزلہ مکان آسمانی بجلی گرنے سے جل کر راکھ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو منڈی بلاک لورن کے تحت پڑنے والے علاقہ چکھڑی بن میں اچانک دین محمد ولد میر باز ساکنہ چکھڑی بن نامی شخص کے دو منزلہ رہایشی مکان پر آسمانی بجلی گری جس کی وجہ سے مکان پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گیا اور اسے لاکھوں کا مالی نقصان ہوا ہے ۔
ایس ایچ او لورن ساجد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے دو منزلہ مکان پر آسمانی بجلی گری جس کی وجہ سے مکان خاکستر ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا اگر چہ مقامی لوگوں نے انسانی جانوں کو بچا لیا مگر مکان میں رکھا ہوا تمام مال و اسباب جل کر راکھ ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ علاقہ دور اور علاقہ میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فایر اینڈ امرجنسی سروسز پہنچ نا نا ممکن تھا ایس ایچ او موصوف نے بتایا کہ جمعرات کو پولیس کی ایک ٹیم نےوہاں جا کر نقصان کا جایزہ لے کر پولیس تھانہ لورن میں ایک کیس بھی درج کر لیا ہے۔