آرین کالج راج پورہ میں خون کاعطیہ کیمپ کاانعقاد

جموں//آرین گروپ آف کالجز،راج پورہ اوربلڈٹرانسفیوژن ڈیپارٹمنٹ پی جی آئی چندی گڑھ کے اشتراک سے کالج کیمپس میں ’خون کاعطیہ ‘کیمپ کاانعقاد کیا۔اس دوران کیمپ کاافتتاح ایم ایل اے گھنور مدن لال جلال پور نے کیاجبکہ ڈاکٹرانشوکٹاریہ نے پروگرام کی صدارت کی۔اسسٹنٹ بلدٹرانسفیوژن افسر(اے بی ٹی او) پی جی آئی ڈاکٹرانیتاکی قیادت میں آٹھ ڈاکٹروں ،نرسوں اورٹیکنیشنوں پرمبنی ٹیم نے رضاکارانہ طورپر خون کاعطیہ دینے والے طلباکامعائینہ کیا۔اس موقعہ پرمدن لال جلال پورنے منتظمین کی کاوشوں کوسراہا ۔ڈاکٹرانشوکٹاریہ نے کالج کے طلباءاورعملہ کاخون کے عطیہ کیمپ کوکامیاب بنانے کےلئے شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ خون کاعطیہ دینے سے انسانی جانوں کوبچانے میں مددملتی ہے۔کیمپ کے دوران طلبااورآرین کالج کے عملہ کی طرف سے 25 یونٹ خون جمع کیاگیا۔اس موقعہ پرڈائریکٹر آرینس گروپ ڈاکٹررمن رانی گپتا،رجسٹرار سٹیون جویندا،تین پنچایتوں کے سرپنچ ودیگرمعززین بھی موجودتھے۔