آرینز گروپ آف کالجز کی بھگونت مان کومبارکباد

 سری نگر//آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ نزد یک چنڈی گڑھ نے بھگونت مان کو انتخابات میں ان کی زبردست جیت پر مبارکباد دی۔ آرینز گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ بھگونت مان نے شروع سے ہی تعلیم اور صحت کی بہتری کی بات کی تھی اور امید ہے کہ بھگونت کی آنے والی حکومت تعلیم کے میدان میں اچھا کام کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آرینز گروپ اور بھگونت مان کا 15 سال پرانا رشتہ ہے۔  بھگونت مان پچھلے 15 سالوں سے آرینز کے مختلف پروگراموں کا حصہ رہے ہیں۔