اننت ناگ//اننت ناگ میں پولیس نے ایک نجی گاڑی سے پستول بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ آرونی بجبہاڑہ پل پر معمول کی چیکنگ کے دوران بریزا نامی گاڑی کی تلاشی لی گئی اور ایک پستول بر آمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی سمیت جائے موقع سے فرار ہوگیا تاہم گاڑی میں سوار ایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا گرفتار شخص مفرور ڈرائیور کو جانتا ہے یا وہ راستے میں گاڑی میں بیٹھا تھا ۔گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جاری ہے ۔