آرم پورہ سوپورواقعے کی وضاحت

سرینگر//آرم پورہ سوپور میں 9 سالہ لڑکا گرنے سے زخمی ہوا ہے ۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ ربرکی گولی لگنے سے زخمی ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ کئی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبر پھیلائی گئی کہ آرم پورہ سوپور میں 9سالہ لڑکا رضوان احمد کا بو ولد ریاض احمد سر پر ربر کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے سوپور پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ لڑکے کو ربرکی گولی نہیں لگی بلکہ اونچی جگہ سے گرنے کے باعث مذکورہ لڑکے کے سر پر چوٹ آئی ۔اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہیں۔