آج مغربی ہوائیں داخل ہونگی | 28تک موسم کی خرابی کا امکان

اشفاق سعید
سرینگر// محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 2مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب رہ سکتا ہے جس کے بعد 3سے 7مارچ تک خشک رہنے کا امکان ہے۔نئی پیشگوئی کے مطابق 26 فروری کی صبح سے 28فروری کی شام تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔ اس دوران ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ موسم ابر آلود رہنے کے بھی امکانات ہیں ۔ محکمہ نے کہا کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر پر ایک بار پھر اثر انداز ہونے جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں اگلے 48گھنٹوں تک موسم دگر گوں رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب رہ سکتا ہے جس کے بعد 3سے 7مارچ تک خشک رہے گا ۔