’آتم نربھربھارت ‘کے خواب کو پورا کرنے کا عہد کریں:امیت شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روزملک کے عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے کا عہد کریں۔ شاہ نے ٹوئٹ کیا‘‘یوم آزادی کے موقع پر کہاآئیے ہم اس یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے کا عزم کریں ۔