ایجنسیز
نئی دہلی //انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی جس میں بھارت دوسرے نمبر جبکہ آسٹریلیا پہلے نمبر پر موجود ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کی سیریز کے بعدپاکستانی ٹیم چھٹے نمبر سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی جب کہ انفرادی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے،انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، پاکستان 8ویں، بنگلہ دیش نویں اور ائر لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوم سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد رینکنگ میں چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔بنگلادیش کے خلاف بدترین پرفارمنس کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ مزید گرگئی، ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت پاکستان کے صرف 76 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور یہ 1965 کے بعد کم ترین ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔بلے بازوں میں پہلے اور پانچویں نمبر پر انگلینڈ ، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر نیوزی لینڈ کے بلے باز،چوتھی اور نویں پوزیشن پر آسٹریلیا،چھٹی، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بھارت کے بلے باز اور بابر اعظم تقریباً ساڑھے 4 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے، وہ 3 درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے تاہم محمد رضوان ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور انگلینڈ کے ہیری بروک ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔روہت شرما چھٹے نمبر پر ٹاپ رینک والے ہندوستانی ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد یشسوی جیسوال اور ویرات کوہلی نمبر 7 اور نمبر 8 پر ہیں۔ تینوں ہندوستانی بلے بازوں کے پاس بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے پر اپنے ریٹنگ پوائنٹس کو بڑھانے کا موقع ہے۔بائولنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے اشون، جسپریت بمرا،اور رویندر جڈیجا پہلے دس میں شامل ہیں۔بالنگ میںٹاپ 10 میں بھی کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے۔