آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائر 2023کمنز کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

دبئی//آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023جیتنے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دی گئی۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آ آسٹریلیا کے پاس ایک اور ورلڈ کپ جیتنے کا شاندار موقع ہے ۔