آئی سی سی ایوارڈز: وراٹ سر فہرست

دبئی//ہندوستانی کپتان اور دنیا کے سرفہرست بلے باز وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز میں اپنی بادشاہت قائم کرتے ہوئے تین سب سے بڑے ایوارڈ آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اپنے نام کر لئے ۔ اس کے علاوہ انہیں آئی سی سی کی سال کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بھی منتخب کیا گیا۔ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم ٹیسٹ ٹیم میں فاسٹ بالر محمد عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔محمد عبا س نے 2018میں 7ٹیسٹ میچوں میں محض 13.76کی اوسط سے 38وکٹیں حاصل کی تھیں ۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میں 10وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ 2006کے بعد ایک ٹیسٹ میں 10وکٹیں لینے والے پہلے بالر بھی بن گئے ۔ آئی سی سی نے منگل کو سال 2018-19 کے لئے اپنے ایورڈس کا اعلان کیا۔ وراٹ کو مسلسل دوسری بار آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے لئے سر گارفیلڈ سوبرس ایوارڈ ملا ہے ۔ وراٹ کے لئے ان انعامات کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ہندوستان نے سال 2018 میں غیر ملکی زمین پر جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں تین بڑی سیریز کھیلیں۔ اس کے علاوہ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلی۔
آئی سی سی کی 2018 کی ٹیسٹ ٹیم
ٹام لاتھم (نیوزی لینڈ)، دمتھ کرونارتنے (سری لنکا)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، وراٹ کوہلی (ہندستان -کپتان)، ہنری نکولس (نیوزی لینڈ)، رشبھ پنت (ہندستان -وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، کیگسو ربادا (جنوبی افریقہ)، ناتھن لیون (آسٹریلیا)، جسپریت بمراہ (ہندستان )، محمد عباس ( پاکستان)
آئی سی سی کی 2018 کی ون ڈے ٹیم
روہت شرما (ہندستان )، جانی بیرسٹو (انگلینڈ)، وراٹ کوہلی (ہندستان -کپتان)، جو روٹ (انگلینڈ)، راس ٹیلر (نیوزی لینڈ)،جوس بٹلر (انگلینڈ-وکٹ کیپر)، بین اسٹوکس (انگلینڈ)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)، راشد خان (افغانستان)، کلدیپ یادو (ہندستان )، جسپریت بمراہ ( ہندستان)