آئی سی ایم آر نے اومیکرون ٹسٹ کٹ کو منظوری دی

نئی دہلی// انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کووڈ-19 کی نئی شکل اومیکرون کی جانچ کے لیے ایک ٹسٹ کٹ کو منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس کٹ کو گزشتہ ہفتے مکمل جانچ کے بعد منظور کیا گیا تھا۔ اسے جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کٹ کو ’ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائیگونسٹکس‘نے تیارکیا ہے۔ اس کٹ کو گھر پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے ملک میں ہلاکت خیز کووڈ کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ۔ نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں اور عام طور پر اومیکرون وائرس کی جانچ کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔