آئی ایس ایس ایس ، لاڈ لی بیٹی

سر ینگر//محکمہ سماجی بہبود نے تین سکیموں کےلئے آدھار ( مالی اور دیگر سبسڈی کے فوائد اور خدمات کی ہدف شدہ ترسیل) ایکٹ 2016 کے سیکشن 7 کے مطابق تین نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ لاڈلی بیٹی ، سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم اور انٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل فرد کو آدھار نمبر رکھنے یا آدھار کی تصدیق سے گزرنے کا ثبوت دینا ہوگا۔اس سے حکومتی ترسیل کے عمل ، شفافیت اور کارکردگی کو آسان اور بہتر بنایا جائے گااور مستفید ین کو اَپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے متعدد دستاویزات پیش کرنے کی ضروریات کو ختم کرتے ہوئے آسان اور بغیر کسی رُکاوٹ کے اَپنے حقوق حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے والا کوئی بھی فرد جس کے پاس آدھار نمبر نہیں ہے یا ابھی تک آدھار کے لئے اندراج نہیں ہوا ہے ۔اِس سکیم کے لئے اِندراج سے پہلے آدھار اِندراج کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔