آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہا ،محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے”۔

 

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.7، پہلگام 5.7 اور گلمرگ میں 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

 

لداخ خطے کے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 1.7، لیہہ 6.2 اور کرگل میں 5.8 درج کیا گیا۔

 

جموں میں 26.1، کٹرہ میں 23، بٹوت میں 14.5، بانہال میں 12.4 اور بھدرواہ میں 11.2 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔