منڈی //تحصیل منڈی کی مرکزی جامع مسجد کے متصل مدرسہ رضاالاسلام منڈی میں پہلی بار’ناموس رسالتؐکانفرنس کا اہتمام کیاگیا جو مولانا سید امین شاہ کی قیادت میں منعقدہ کی گئی ۔ اس کانفرنس کی صدارت مولانا سید بشارت حسین رضوی مہتمم دارلعلوم سلطانیہ سرنکوٹ کررہے تھے جس میں ضلع پونچھ کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی اور ناموس رسالت پر روشنی ڈالی وہی پر پروفیسر غلام حیدر آتش نے اپنے بیان میں کہا کے ناموس رسالت کا تحفظ سب سے پہلے اہلبیت اطہار نے کیا اور آج ہر جوان کو چاہے کے قدم بہ قدم ناموس رسالت کے تحفظ کے لے کھڑے رہے یہ ہمارا فرض بھی ہے اور اس دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب ایک ساتھ تحفظ رسالت کیلے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے وہی پر فاروق مصباحی نے اپنے خطاب میں کہااگر کوئی بھی شخص ناموس رسالت کی طرف انگلی بھی اٹھایا تو ہم خاموش نہیں رہے گے ہم اس کی انگلی کاٹ دے گے اگر کوئی زبان رسالت ناموس پر کوئی بات کرئے گا تو اس کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا فاروق حسین مصباحی خطیب امام و جامع مسجد پونچھ ،مولاناعبدلمجید قادری امام و خطیب غوثیہ مسجد سرنکوٹ ،مولاناعبدلمجید مدنی مہتمم جامعہ انوار العلوم پونچھ ،مفتی غلام محمد رضوی لورن، مولانافداد حسین پرنسپل انوار العلوم پونچھ ،مولانا عبدل قیوم امام و خطیب جامع مسجد اڑائی ،مولانا حافظ مشتاق حسین قادری مہتمم گلشن قادریہ اڑ ائی،مولانا محمد عارف امام و خطیب جامع مسجد سیکلو، مولانا محمد عارف جامع مسجد بائیلہ سید خالد حسین قادری بخاری امام و خطیب جامع مسجد عید گاہ پونچھ و دیگر سکالروں نے بھی شرکت کی ۔
؎منڈی میں ’ناموس رسالت‘ کانفرنس منعقد
