،۔13بڑی سیاسی پارٹیوں کاپولرائزیشن پر اظہارِ تشویش

 نئی دہلی//یو این آئی//تیرہ بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے عوام سے ملک میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی مشترکہ اپیل کی ہے اور فرقہ وارانہ تشدد کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی،ڈی ایم کے ’ کے صدر ایم کے اسٹالن، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا -مارکسسٹ(سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، جے ایم ایم کے ایگزیکٹوصدر ہیمنت سورین، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو، سی پی آئی کے رہنما ڈی راجہ،آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جنرل سکریٹری ڈی وشواس، ریوولیوشنری پارٹی کے جنرل سکریٹری منوج بھٹاچاریہ، آئی یو ایم ایل کے جنرل سکریٹری پی کے کُنہل کٹی اور سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے اس مشترکہ اپیل پر دستخط کیے ہیں۔یہ مشترکہ اپیل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ایک انگریزی اخبار میں ملک میں پولرائزیشن کے مسئلے پر لکھے گئے مضمون کے بعد کی گئی ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کھانے ، لباس، تہواروں اور زبان سے متعلق مسائل کا پاور اسٹیبلشمنٹ کے ایک طبقے کے ذریعے جس طرح سے سماج کے پولرائیزشین کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، اس سے متفکر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سرکاری شہ یافتہ افراد کے ذریعے ملک میں نفرت انگیز تقاریر کے بڑھتے واقعات باعث تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔