GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  کشمر
پی ڈی پی مفاد پرست جماعت: رانا


سرینگر//وزیر اعلیٰ کے سیاسی صلاحکار دیوندر سنگھ رانا نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی لیڈر شپ پر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے جھوٹ کا سہارا لینے اور سازشیش رچانے کا الزام لگایا ہے ۔دیوندر سنگھ رانا نے بدھل اور راجوری میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی لیڈر شپ ہمیشہ طاقت میں رہنے کے لئے سازشوں کا سہارا لیا ہے چاہے وہ1984میںڈاکٹر فاروق عبداللہ کا تختہ الٹ کرنا ہو یا غلام محمد شاہ کے ہاتھ میں دینا ہو یا جگموہن کی تقرری بحیثیت ریاستی گورنر عمل میں لاکر میرواعظ کے تعزیتی جلوس میں شامل افراد کا قتل عام ہو ۔ ۔رانا نے کہا کہ عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی پی نے سبق نہیں سیکھا ہے اور وہ برابر اپنے مذموم طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک اور ریاست کی سیاسی فضا میں کافی تبدیلی آچکی ہے جہاں عوامی بہبود اور تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف و شفاف ایماندار اور جوابدہ سیاسی نظام کو ترجیح حاصل ہے مگر اس کے برعکس پی ڈی پی نے دھوکہ کی سیاست اور کھوکھلے نعروں کی اپنی دیرینہ پالیسی کو جاری رکھا ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہنمائی میں ایماندار جوابدہ اور صاف و شفاف سیاست کو اپنا نصب العین بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پی ڈی پی نے آبی وسائل اور پاور پروجیکٹس کے حوالے سے موجود ہ صورتحال کو لے کر شور شرابہ کھڑا کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اس حوالے سے کچھ کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاور سکیٹر میں مرکز کی طرف سے دئے گئے 3900کروڑ روپے کے پاور گرانٹ کو حقیر سیاسی مفادات حاصل کرنے کے غیر ضروری طورخرچ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ سرکار کو چھٹے پے کمشن کی سفارشات کے نفاذ کے حوالے سے پی ڈی پی کی طرف سے ملازم کش حکومت ہونے کا الزام دیا جا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار ملازمین کی بہبودی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے جن میں ملازمین اور سرکار کے درمیان ہوئے معاہدوں پر جلد از جلد عملدرآمد کے اقدامات کے ساتھ ساتھ غیر مستقل اور ایڈہاک ملازمین کی مستقلی شامل ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By