GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
سیشن جج کے عہدوں کیلئے ہائرجوڈیشری امتحان
13اسامیوں کیلئے125امیدوارشامل ،وادی کے8امیدواروں سمیت15کامیاب قرار

سرینگر//جموں کشمیرہائیکورٹ کی جانب سے ہائرجوڈیشری کیلئے لئے گئے حالیہ امتحان میں 15امیدوارکامیاب قرار دیئے گئے ہیںجنہیں انٹرویو کیلئے طلب کیاجائے گا۔ واضح رہے ہائیرجوڈیشری امتحان کے دونوں مراحل میں کامیاب قرار پانے والے امیدوارسیشن جج کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔2011 میں ہائرجوڈیشری کیلئے جو امتحانات لئے گئے تھے، اُس میں مینڈھرپونچھ کا ایک امیدوار کامیاب ہوا تھا۔ 2011-12 میں 31مارچ اور یکم اپریل کوجے اینڈکے ہائیکورٹ نے ہائر جوڈیشری کیلئے دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جس میں کشمیر صوبے سے 95اورجموں صوبے سے 120امیدواروں نے اپنے فارم داخل کئے لیکن بعد میں صرف 125امیدوار امتحانات میں شامل ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہائرجوڈیشری کیلئے وہی امیدوار امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں، جو10سال تک بطور ایڈوکیٹ کام کر چکے ہوں۔ہائرجوڈیشری میں 13خالی جگہوں کیلئے امتحانات کا انعقاد کیاگیا جس میں خصوصی زمرے کے تحت5اسامیاں اوراوپن میرٹ میں 8اسامیاں ہیں۔ 125 امیدواروںمیں سے 15امیدوارکامیاب قرار دیئے گئے ہیں اور اب ان 15امیدواروںکا انتخاب خالی پڑی 13جگہوں کیلئے کیا جائے گا۔ 15 امیدواروں میں سے 8کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جبکہ 7جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی نوٹیفکیشن نمبر 330 ،20جون کو جاری کر دی گئی ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے جو امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں اُن میں دو خاتون ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں ،جبکہ جموں میں بھی دو خاتون امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں ایڈوکیٹ عارفہ جان، ایڈوکیٹ شازیہ، ایڈوکیٹ زبیر میر، ایڈوکیٹ الطاف خان، ایڈوکیٹ تسلیم عارف، ایڈوکیٹ نصیراحمد ڈار، ایڈوکیٹ شوکت حسین ڈار اور ایڈوکیٹ سپرو شامل ہیں جبکہ جموں کے امیدواروں میں ایڈوکیٹ منوہر لال، ایڈوکیٹ سونیاگپتا، ایڈوکیٹ راکیش کمار ،ایڈوکیٹ وینا گپتا، ایڈوکیٹ طاہر خورشید رینا،ایڈوکیٹ حق نواز اور ایڈوکیٹ پون کمار کنڈل شامل ہیں۔اب ان کامیاب امیدواروںکا زبانی امتحان لیا جائے گا جسکے بعد اُن کی کامیابی کی نوٹیفکیشن جاری کر دی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی اُنہیں سیشن جج کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔حالیہ برسوں میں کشمیری امیدواروں نے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس جیسے مشکل امتحان میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے اور اب کافی عرصہ بعد ہائرجوڈیشری امتحان میں بھی کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔جبکہ انڈین فارسٹ سروس اورانڈین پولیس سروس میں بھی کشمیری امیدواروں کی کامیابی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By