GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
مسئلہ حل کے بغیر کشمیر میں دائمی امن کا قیام نا ممکن :محبوبہ


گاندربل//مفتی محمد سعید کے دور اقتدار کو ریاست کا سنہری دورقرار دیتے ہوئے حزب اختلاف لیڈر اورپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ کو دائمی حل کرنے کے بغیر ریاست میں تعمیر و ترقی اور دائمی امن قائم نہیں ہوسکتا۔سنیچر کو یہاں ٹاون ہال گاندربل میں گاندربل ، حاجن اور سمبل قصبوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عوام پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے 36سالہ دور اقتدار کا موازنہ مفتی محمد سعید کے 36ماہ کے دور اقتدار کے ساتھ کریں ۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو احساس تحفظ ،جوابدہ انتظامیہ فراہم کی جس کی وجہ سے ایک نئے اور سنہرے دور کا آغاز ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے کشمیریوں کے تئیں مرکزی قیادت کے درمیان اعتماد کے فقدان کا خاتمہ کیا جس کی بدولت وہ سرینگر مظفر آباد روڈ کھولنے کے علاوہ موبائیل فون سروس شروع کی گئی۔انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس کی قیادت والی موجودہ سرکار نے تعمیر و ترقی کے علاوہ مفت بجلی کی فراہمی اور ہر گھر کو ایک نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ساڑھے تین سال گزرجانے کے باجود بھی بد انتظامی اور کرپشن کے علاوہ نیشنل کانفرنس حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا’’ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے جو بھی پیسہ آتا ہے ریاستی حکومت اس رقم کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے جبکہ لوگ بنیادی سہولیات جیسے بہترین سڑک ،بجلی اور پانی کے لئے ترس رہے ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا سرکاری نوکریاں ،تقرریوں اور تبادلوں کی بڑی خرید فروخت چل رہی ہے اور یہ سب معاملات نیشنل کانفرنس کے اقتدار کا ٹریڈ مارک ہیں ۔ کنونشن سے پارٹی کے سنیئر لیڈر افتخار حسین انصاری کے علاوہ سابق وزیر اور ضلع صدر گاندربل قاضی محمد افضل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس دوران پارٹی کے بیان کے مطابق کنونشن یاسر ریشی ،امتیاز ریشی ،رشید سنگھ،ایڈوکیٹ مجید،مشتاق احمد پرے اور قوام الدین نے آرگنائز کیا تھا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By