پہلگام کی سیر فی الحال بند سکولوں کو ڈائریکٹر کی ہدایت
سرینگر//ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کے ایک پریس ریلیز کے مطابق امر ناتھ جی کی یاترا کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پہلگام کی سیر کے لئے بھیجنے سے احتراز کریں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر سیاحتی مقامات پر جانے کے لئے متعلقہ زونل ایجوکیشنل افسروں اور چیف ایجوکیشن افسروں سے اجازت لینا ہوگی۔دریں اثنا سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بچوں کا خاص خیال رکھیں ۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔