سرینگر// آل جموں وکشمیر ڈیلی ویجر یونین کی نے کہا کہ یونین نے اپنے مشن میں 99فی صد کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ باقی ماندہ کام بھی اگلے چند دن میں مکمل کر لیا جائے گا ۔شیر کشمیر پارک میں منعقد جنرل باڈی اجلاس میں مقررین نے یونین کی اب تک کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تمام مقررین نے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی مداخلت کی وجہ سے ڈیلی ویجروں کے مسائل میں پیش رفت ہوئی ہے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰکے مشیر دیویندر سنگھ رانا اور کمشنر سیکریٹری پاور سدھانشو پانڈے کے رول کو بھی سراہا گیا۔اجلاس میں ان ملازم لیڈروں کو بھی سخت تنبیہ کی گئی جو ڈیلی ویجروں کو سبز باغ دکھا کران کا استحصال کرتے ہیں ۔