GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
جے سی سی ایجی ٹیشن کا اگلا مرحلہ
9سے12جولائی تک ہڑتال،لالچوک میں دھرناہوگا

سرینگر//جے سی سی نے اپنے مطالبات کے حوالے سے جاری ایجی ٹیشن کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 9سے 12 جولائی تک تمام سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال اور12جولائی کو لالچوک میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیاہے۔تاہم پہلے دوروزتعلیمی اداروں کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔جے سی سی نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر 12جولائی تک مطالبات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا تو اسی روز سے ایجی ٹیشن میں وسعت دی جائیگی۔منگل کو محکمہ امورصارفین و عوامی تقسیم کاری صدر دفترواقع شہید گنج میںمنعقدہ جے سی سی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران محمدخورشید عالم ،عبدالقیوم وانی، محمدغفورڈار ، فاروق احمد ترالی اور دیگر لیڈران نے مشترکہ طور کہاکہ حکومت 15ستمبر 2011کے معاہدے کو پورا کرنے کیلئے ابھی تک سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جسکی وجہ سے ملازمین کو بار بار ہڑتال اور مظاہروں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ جے سی سی لیڈران نے ایجی ٹیشن کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 9،10،11اور12جولائی کو ریاست گیر ہڑتال کی جائیگی تاہم ابتدائی دوروز 9اور10جولائی کو تعلیمی اداروں میں معمول کا کام کاج جاری رہے گا۔11جولائی کوتمام ضلع صدرمقامات پر احتجاجی دھرنے ہونگے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو احتجاجی یاداشت پیش کی جائیں گی۔ عبدالقیوم وانی نے کہاکہ حکومت باربار غلط بیانی سے کام لے کر عوام اور ملازمین کے دلوں میں شکوک پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سرکاری محکمہ جات میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں تو ان کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتیاں عمل میں کیوں نہیں لائی جاتیں ؟انہو ں نے حکومت سے سوال کیا کہ مرکز سے ملازمین کی جو تنخواہیں ان اسامیوں کیلئے بھیجی جاتی ہیں ،ان کا کیا کیا جاتا ہے؟اس بارے میں حکومت جواب دے۔اس موقعے پر خورشید عالم نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ان کی ذات کو ملازمین اور حکومت کے درمیان حائل قرار دے کر ایک بچگانہ سوچ و اپروچ کو ظاہر کیا ہے جو افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے رضاکارانہ طور ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی ہے اور اب وزیراعلیٰ پر فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو عملائیں۔ انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے حکومت پر واضح کریں کہ وہ کسی پھوٹ اور انتشار پھیلانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔خورشید عالم نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ جے سی سی کے پروگراموں پر عمل پیرا ہوں اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد سختی سے جاری رکھیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد غفور ڈار نے کہاکہ ملازمین اپنے مقصد کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وعدوں سے بار بار مکر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو سڑکوں کا راستہ اختیار کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر جے سی سی کے پروگراموں پر عمل پیرا ہوں اور حکومت سے اپنے حقوق حاصل کرکے ہی دم لیں ۔پریس کانفرنس سے قبل جے سی سی اجلاس کے دوران ملازم لیڈران نے محمد خورشید عالم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک جری قدم قرار دیا۔ملازم لیڈران نے کہاکہ خورشید عالم نے حکومت کو یہ باور کرایا ہے کہ سرکاری غلط بیانی سے ملازمین کے درمیان پھوٹ نہیں ڈالی جاسکتی ہے۔لیڈران نے بیک زبان کہاکہ محمد خورشید عالم ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے اور ان کے تجربات اور ان کی ملازمین کے تئیں بے لوث خدمات سے استفادہ جاری رکھا جائیگا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By