GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کرشناگھاٹی میں لگاتارگولہ باری
ہندوارہ میں فوجی ہلاک اورکیرن میں 2لاشیں برآمد

سرینگر،ہندوارہ//پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جہاںہندوپاک افواج کے مابین سات روز سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے وہیں کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے 2گائیڈوں کی لاشیں برآمد کی جبکہ ہندوارہ کے رانی پوسٹ علاقے میں جنگجوئوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ماراگیا۔11سے 16جون تک کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی گولہ باری سے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور 4کے زخمی ہونے کے بعد اس علاقے میں دونوں طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کل پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی 12چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ جسکے جواب میں یہاں سے بھی گولہ باری کی گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس پورے سیکٹر میں پاکستان نے فائربندی کی خلاف ورزی کی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران فوج نے گولہ باری کا سلسلہ روکنے کیلئے پاکستانی اتھارٹی سے ایک فلیگ میٹنگ کرنے کی درخواست کی ہے۔ جموں میں فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کو ہاٹ لائن کے ذریعے ایک پیغام بھیج دیا گیا ہے اور اُن سے کہاگیا ہے کہ اس معاملے پر بریگیڈکمانڈروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے۔اس دوران فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں دومری گلی فتح گلی کے مقام پر اُنہوں نے دو مشتبہ گائیڈوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔اُن میں سے ایک کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس میں اُس کا نام محمد زم زم ساکن پاکستانی زیرانتظام کشمیر لکھا تھا اس کے علاوہ ایک وائرلیس سیٹ ،موبائل فون اور پاکستانی سم کارڈ کے علاوہ دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں گائیڈجنگجوئوں کی رہنمائی کرنے کیلئے دراندازی کر رہے تھے اور غالباً اس دوران برفانی تودے کے نیچے آکر مارے گئے۔اُدھرزچلڈارہ ہندوارہ میں فوجی چوکی پر جنگجوئوںکے ایک حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ۔منگل صبح عسکریت پسندوں نے زچلڈارہ ہندوارہ میں قائم21آر آرکی نزدیکی پہاڑی رانی پوسٹ پر شدید فائرنگ کی جسکے جواب میں فوج نے بھی گولیاںچلائیں ۔طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر کیلئے جاری رہا اور اسی دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ کی زد میں آکر21آر آر سے وابستہ لانس نائیک راجیش کمار بیلٹ نمبر15615185Nشدید طور پر زخمی ہوااس  فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By