ڈرائیونگ لائسنس کی نقل گاڑی کے ونڈسکرین پرچسپاں کرنیکی ہدایت نیوزڈسک
سرینگر//ٹرانسپورٹ کمشنر جو کہ جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ آر ٹی او/اے آر ٹی او کی دستخط شدہ ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی اپنی گاڑی کے وِنڈ سکرین پر آویزاں رکھیں۔اس ضمن میں کوتاہی برتنے والے ڈرائیور کیخلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی دریں اثنا پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ موٹر وہیکلز ایکٹ1988 بمطابق رول27-28 آف جموں وکشمیر موٹر وہیکلز رولز 1919 ء کے تحت اپنی گاڑیوں میں صرف لائسنس یافتہ کنڈیکٹروں کو ہی اپنی گاڑی کا کنڈیکٹر رکھیں۔کنڈیکٹر لائسنس کے حصول کے خواہشمندا فراد متعلقہ آر ٹی او/ اے آر ٹی او سے قائم کرسکتے ہیں۔