GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
لاوڈا کی انہدامی مہم
مزید 6ناجائز تجاوزات مسمار

سرینگر//مسماری مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویئر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا )نے تیل بل ،لام ،خیام چوک ،برین نشاط اور حضرت بل علاقوں میں انہدامی کاروائی کرکے6ناجائز تعمیرات کو مسمار کیا ۔لا ڈاکے انفورسمنٹ آفیسر کی سربراہی میںمسماری ٹیم نے تیل بل ،لام، خیام چوک ،برین نشاط اور حضرت بل میںغیر قانونی طور تعمیر کئے گئے 6تعمیرات کو منہدم کیا ۔لائوڈاکے ایکزیکٹو انجینئرجوکہ ٹیم کے ہمراہ تھے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے اور سیل کرنے کی مہم جاری رہے گی۔انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ جھیل ڈل علاقہ میں ناجائز تجاوزات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور لائوڈا کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے ان ٹپر مالکان اور لوڈ کیرئر مالکان پر زور دیا کہ وہ ڈل اور نگین کے ارد گردغیر قانونی طور تعمیراتی میٹریل نہ ڈالا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By