GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  شھرنامہ
خانقاہ معلی کے خادم انتقال کرگئے
نیشنل کانفرنس اور انجمن حمایت الاسلام کا اظہار ِرنج

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور ایم ایل خانیار ایڈوکیٹ حاجی علی محمد ساگراور زعما انجمن حمایت الاسلام نے خانقاہ معلی کے جواں سال خادم اور منصبدار بقیہ عالیہ خانقاہ معلی کے پیرذادہ شفاعت احمد عنایتی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ علی محمد ساگر نے اس ناقابل تلافی اور ناقابل فراموش صدمہ عظیم پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اورمرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی اور سوگواراں خاندان خصوصاً مرحوم کے بھائی پیر ذادہ محمد اشراف عنایتی اور مرحوم کے بلکل کمسن بچوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ساگر نے عنایتی خاندان کو پارٹی کی پوری قیادت خصوصا ً قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، معاون جنرل سیکریٹر ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔انہوںنے اس سانحہ ارتحال پر سوگوار خاندان کے ساتھ ساتھ باعزت خدا مان زیارت امام صاحب اور دیگر منصب داروں اور اہل محلہ کے ساتھ بھی تعزیت کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے جمعیت کے مرکزی رکن اور خانقائے معلی کے منصب دار کے نماز جنازہ کی پیشوائی کی۔ انجمن حمایت الاسلام نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے بالخصوص مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا خورشید احمد قانونگو اور مولانا عبدالحق اویسی نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم اور انکے آباد واجداد نے خانقاہ معلی کی حفاظت اور معمولات بحال رکھنے میں اپنا اہم کردار پیش کیا ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By