GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیر پر اپروچ بالکل غلط
موجودہ طریقہ کار جاری رہا توتشددمیں مزید اضافہ ہوگا:چدمبرم

نئی دہلی // سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے نریندر مودی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سرکار انفرادی اور اجتماعی طور پر شہری حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہونے کیساتھ تاریخ کو مسخ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں، کچھ بھاجپا حمایتی اب لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ لوگوں کو کیا پہننا ہے، کیا کھانا ہے، کسے محبت کرنی ہے کسکیساتھ شادی کرنی ہے، لیکن وزیر اعظم کی طرف سے ایک لفظ بھی نہیں کہا جارہا ہے۔کانگریس لیڈر نے جموں و کشمیر معاملے کیساتھ نمٹنے کے دوران موجودہ سرکار کے اپروچ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا’’میں سمجھتا ہوں کہ مرکز میں بھاجپا اور ریاست میں پی ڈی پی اور بھا جپا مخلوط سرکار کا اپروچ بالکل غلط ہے،جموں و کشمیر کو سیاسی حل کی ضرورت ہے،لیکن ریاست کے مختلف الخیال طبقوں تک پہنچنے کیلئے کوئی بھی سیاسی پہل نہیں کی جارہی ہے‘‘۔چدمبرم نے کہا’’ موجودہ اپروچ کو کالعدم اور نئے اپروچ کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے، مجھے ڈر ہے کہ اگر حکومت موجودہ طریقہ کار پر ہی چلتی رہی تو اس سے مزید تشدد ہوگا اور مسلہ اور زیادہ پیچیدہ بنے گا،2016میں شہریوں اور فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جو گذشتہ برسوں میں کم تھا‘‘۔چدمبرم نے مودی سرکار کو پاکستان کیساتھ اپنائے گئے اپروچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا’’ اس وقت دونوں ملکوں کے مراسم سب سے کم ہیں،انہوں نے پاکستان کے تئیں اپنائے گئے اپروچ میں بدلائو کی کئی مثالیں دیں‘‘۔ انکا کہنا تھا کہ مرکوزی سرکار میں پاکستان کیساتھ تعلقات کے معاملے پر مربوط پالیسی اختیار کرنے کا فقدان ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2017 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By